18 مارچ 2010 - 20:30

صوبہ سرحد سے تعلق رکھنے والے18 سو اسکالرز اندرون اور بیرون ملک پی ایچ ڈی کررہے ہیں۔ ان میں سے تین سو اسکالرز کے تعلیمی اخراجات سرکاری شعبے کی یونیورسٹیاں برداشت کررہی ہیں۔

یہ بات گورنرسرحد اویس احمدغنی کو فرنٹیئر ہاؤس اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ایگزیکٹیوڈائریکٹرپروفیسر ڈاکٹر سہیل نقوی نے بتائی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ملاکنڈ ڈویژن کے دور دراز علاقوں میں قائم یونیورسٹیوں کی مالی وتعمیراتی ضروریات پوری کرنے کی غرض سے ترجیحی بنیادوں پرمالی وسائل فراہم کرنے کا بھی جائزہ لیا جارہاہے۔ اس موقع پر گورنرسرحد نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے اقدامات کا خیرمقدم کیا اورانہیں عملی شکل دینے کیلئے ہر ممکن تعاون کایقین دلایا۔

__

سوال: کہیں اسی وجہ سے تو اس صوبے کو آگ نہیں لگائی گئی؟